زبانی تاریخ اور اُس کی ضرورتوں پر انٹرویو – پچیسواں حصہ

انٹرویو کا اختتام

حمید قزوینی
ترجمہ: سید مبارک حسنین زیدی

2017-11-1


تمام دوسری سرگرمیوں کی طرح زبانی تاریخ میں ہونے والے انٹرویو کا بھی اختتام ہوتا ہے۔ فطری سی بات ہے انٹرویو ختم کرنے کے طریقے کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی اُس کے شروع کرنے کی اہمیت ہے۔ شاید یہ مثال دینا مبالغہ آرائی نہ ہو، اگر ہم کہیں جس طرح موسیقی سے تعلق رکھنے والا ایک فنکار کوشش کرتا ہے کہ وہ اپنی نغمے کا آغاز دھیمی دھن سے کرے اور پھر آہستہ آہستہ اُسے اوپر لے جائے اور آخر میں اُسی دھیمی دھن پر واپس آکر اپنے کام کو اختتام تک پہنچائے، زبانی تاریخ کے انٹرویو میں بھی اُس کے آغاز و انجام کو اُس کے ہلکے اور طبیعی انداز میں ہونا چاہیے تاکہ انٹرویو اپنی فطری حددد سے باہر نکلنے نہ پائے اور راوی کو بھی واقعات بیان کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

بہرحال انٹرویو لینے والا، بات چیت کے عمل میں کوشش کرتا ہے، سوالوں کو ایک موضوع اور حالات کی ترتیب سے اور ایک معین نقطہ سے شروع کرتا ہے اور ایک خاص نقطہ پر ختم بھی کرتا ہے۔ ہر نشست (شاید انٹرویو چند نشستوں پر مشتمل ہو)کے اختتام پر اُس کی ذمہ داری ہے راوی کی نصیحتوں کو لکھ لے اور اُس کی چھان بین کے معاملے میں ضروری توجہ اور دقت سے کام لے۔ اُن بعض نصیحتوں میں مندرجہ ذیل موارد شامل ہوسکتے ہیں:

۱۔ شائع ہونے کے طریقہ کار کے بارے میں (شائع ہونے سے پہلے مطالعہ، مطالب  میں صحیح اور غلط باتوں کی چھان بین، متن کی حروف چینی، مکتوب چھپائی، یا ڈیجیٹل وغیرہ)

۲۔ خاص افراد اور موضوعات کے بارے میں جن کے متعلق گفتگو ہوئی ہے

۳۔ بعد والی نشستوں یا نشست تکمیلی میں انٹرویو  کو جاری رکھنے کا طریقہ

۴۔ صوتی یا ٹائپ شدہ فائلوں کو محفوظ دستاویزات یا ریکارڈ میں رکھنے کے بارے میں

۵۔ انٹرویو کے ضمیمیوں کے بارے میں جیسے تصویریں اور اسناد وغیرہ

 

راوی کا مکتوب رضایت نامہ

زبانی تاریخ کے انٹرویو سے مربوط ایک ضروری امر یہ ہے کہ راوی سے اس بات کا مکتوب رضایت نامہ لے لیا جائے کہ ریکارڈ رکھنے ، انٹرویو شائع ہونے اور اُس سے استفادہ کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا۔ کیونکہ ہر طرح کے زبانی معاملے میں ممکن ہے بھول چوک کی وجہ سے یا مختلف اور برخلاف بات سمجھنے کی وجہ سے بعد میں طرفین میں کوئی مشکل ایجاد ہوئے اور ناقابل جبران نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔ اسی وجہ سے احترام کی رعایت ، حدود کے بیان اور موضوع کے دائرے کو مشخص کرتے ہوئے راوی کو مکتوب تحریر پیش کرنے کیلئے راضی کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی پیدا  ہونے  کے احتمال کو روکا جائے۔

 

انٹرویو کی جگہ ترک کرنے کا طریقہ

انٹرویو لینے والے کی ذمہ داری ہے  کہ نشست کے آخر میں، ٹیلی فون اور رابطہ قائم کرنے والے دوسرے ذرائع جیسے ایمیل اور ایڈریس راوی کو دے تاکہ اُس کے لئے انٹرویو لینے والے اور متعلقہ ادارے سے رابطہ قائم کرنا ممکن ہو۔ اسی طرح زبانی تاریخ کے محقق کو ہر طرح کی غیر معمولی اور انٹرویو کی حدود سے باہر درخواست کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مثلاً ایسی درخواستیں؛ یادگار کے طور پر کوئی تحفہ یا ذاتی امور کیلئے کوئی خاص سفارش (خاص طور سے ایسے راویوں سے جن پر اہم سیاسی  اور اہم اداروں کی ذمہ داری ہو) یا رابطہ برقرار رکھنے پر بضد ہونا اور راوی کیلئے مزاحمت ایجاد کرنا صحیح نہیں ہے۔

مجھے یاد ہے چند سال پہلے ہمارے ساتھیوں میں سے کوئی ایک، کسی سیاسی اور بڑی شخصیت سے انٹرویو لینے کیلئے چند نشستوں کیلئے اُن کے پاس گیا۔ کئی عرصہ بعد اُس محترم شخصیت نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ کے فلاں ساتھی کی مشکلات حل ہوگئیں؟ مجھے تو کسی بات کا علم نہیں تھا میں نے تعجب سے پوچھا کون سی مشکلات؟ انھوں نے بعض باتوں  کی طرف اشارہ کیا اور کہا: "آپ کا ساتھی جب بھی انٹرویو لینے آتا ، ایک مشکل بیان کرتا؛ دفتر کے مسائل سے لیکر اپنی پڑھائی اور اپنے گھر اور رشتہ داروں کے مسائل تک۔ ہر دفعہ مجھ سے جتنا ہوسکتا تھا میں بھی اُتنا انجام دے دیتا۔"  مجھے اب پتہ چلا کہ ہمارا وہ عزیز دوست اس سے زیادہ کہ وہ تاریخی سوالات کے جوابات کے درپے ہوتا، وہ اپنی ذاتی مشکلات کے حل کے درپے تھا۔



 
صارفین کی تعداد: 3793


آپ کا پیغام

 
نام:
ای میل:
پیغام:
 

خواتین کے دو الگ رُخ

ایک دن جب اسکی طبیعت کافی خراب تھی اسے اسپتال منتقل کیا گیا اور السر کے علاج کے لئے اسکے پیٹ کا الٹراساؤنڈ کیا گیا۔ پتہ چلا کہ اسنے مختلف طرح کے کلپ، بال پن اور اسی طرح کی دوسری چیزیں خودکشی کرنے کی غرض سے کھا رکھی ہیں
حجت الاسلام والمسلمین جناب سید محمد جواد ہاشمی کی ڈائری سے

"1987 میں حج کا خونی واقعہ"

دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیں

ساواکی افراد کے ساتھ سفر!

اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔

شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!

کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔
یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام

مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح

دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔