زبانی تاریخ سے آشنائی – 3

آپ بیتی اور غیر مکتوب تاریخ میں فرق

ترجمہ: محب رضا
ویرائش: یوشع ظفر حیاتی

2024-01-14


آپ بیتی [یادداشتوں کی کتابوں]اور غیر مکتوب تاریخ میں فرق

بدقسمتی سے، بہت سے لوگ جو کتاب کا نام ، آپ بیتی یا غیر مکتوب تاریخ رکھتے ہیں، وہ ان دونوں کا  فرق نہیں جانتے؛ اسی وجہ سے ہمیں نظر ایک ہی طرح کی کتابیں آتی ہیں، مگر ان  میں سے کچھ   آپ بیتیاں ہوتی ہیں  اور کچھ  غیر مکتوب تاریخ ۔

"یادداشت یا آپ بیتی "میں اصل "راوی" ہے؛ لیکن "غیر مکتوب تاریخ" میں اصل "انٹرویو" ہے۔ کیونکہ یہ طے ہے کہ انٹرویو لینے والے کے قانع ہونے کے لیے ، انٹرویو دینے والے سے عمیق سوالات پوچھے جاتے ہیں اور اُس کے ساتھ بحث شروع ہوجاتی ہے۔جو چیز یادداشت کو غیر مکتوب تاریخ میں بدل دیتی ہے وہ یہی بحثیں ہیں، جو انٹرویو لینے والا، انٹرویو دینے والے کے ساتھ کرتا ہے۔

وہ کتاب جس کے لیے بحث نہ ہو اوراس  انٹرویو میں، انٹرویو  لینے والا قائل نہ ہو، غیر مکتوب  تاریخ نہیں ہے!

یونیورسٹی کے کچھ پروفیسروں کا خیال ہے کہ یاداشت کا ایک فاعل ہوتا ہے اور وہ راوی ہے ؛ لیکن غیر مکتوب تاریخ کے دو فاعل ہوتے ہیں ،؛ راوی اور انٹرویو لینے والا۔

جہاں بھی انٹرویو لینے والے نے سوال کیا اور بحث کی (اور جدل نہیں کیا؛  بحث، جدل سے فرق ہے) اورمطمئن ہوگیا اور نادانستہ غلطیوں کی اصلاح اور درستی ہو گئی ، وہاں  اس طرح کے کام  کو ہم غیر  مکتوب تاریخ کا عنوان دےسکتے ہیں؛ لیکن اگر راوی نے صرف صحبت کی اور انٹرویو لینے والا محض سامع تھا، تو اسے یادداشت کہتے ہیں۔

 

oral-history.ir



 
صارفین کی تعداد: 403



http://oral-history.ir/?page=post&id=11673