شہر دامغان کے ۱۱ محرم بمطابق ۱۲ دسمبر ۱۹۷۸ کا واقعہ
ایک یادداشت، ایک خبر اور پانچ حکومتی رپورٹس کی روشنی میں
جعفر گلشن روغنی
ترجمہ: یوشع ظفر حیاتی
2026-8-26
محرم الحرام کے مہینے کی آمد اور امام خمینی رح کے اس پیغام کے پھیلنے کے ساتھ کہ مجاہدین، واعظین اور خطیب اس مہینے سے پہلوی حکومت کا اصل چہرہ آشکار کرنے کے لیے استفادہ کریں، عوامی جدوجہد، راہپیمائیوں اور مظاہروں میں گزشتہ کی نسبت اضافہ، شدت اور شرکتکنندگان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جیسا کہ تاسوعا اور عاشورہ (10 اور 11 دسمبر 1978) کے مظاہروں میں تہران کی اکثریت نے شرکت کی اور پہلوی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور گویا ایک ریفرنڈم منعقد کیا۔ شہر دامغان بھی ملک کے بہت سے دوسرے شہروں کی طرح سیدالشہداء کے ایامِ عزاداری اور امام خمینی رح کے پیغام سے متاثر ہو کر ایک نیا روپ دھار گیا اور جدوجہد اور راہپیمائیاں مزید بڑھ گئیں۔ یہ اس لیے اہمیت رکھتا ہے کہ محرم آنے سے پہلے شہر میں پہلوی حکومت کے حامی اور طرفدار عناصر کی خاصی موجودگی، سرگرمی اور اہمیت تھی، یہاں تک کہ ایسا لگتا تھا کہ شہر شاہ کے حامیوں کے قبضے اور کنٹرول میں ہے اور ساواک نے کئی بار شہر میں ان کی موجودگی کا ذکر کیا تھا۔ چنانچہ 21 نومبر 1978 کو جب شام 4 بجے حکومت کے مخالفین کی ایک تعداد نے پراکندہ مظاہرے کیے اور پولیس کی مداخلت کی وجہ سے منتشر ہو گئے، تو حیدرآباد گاؤں کے کچھ لوگ لاٹھیاں اور ڈنڈے لے کر شہر میں داخل ہوئے اور قومی نعرے اور "جاوید شاہ" کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر مارچ کیا اور دامغان کے وطنپرست افراد بھی ان میں شامل ہو گئے، جس کے نتیجے میں حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور وطنپرستوں نے ان دکانوں کے شیشے توڑ دیے جن پر امام خمینی رح کی تصویر لگی تھی اور اس دوران علی آراستہ، جو امام خمینی رح کے انتہائی شدید حامیوں میں سے ہیں اور اسٹاف میں بھی ان کا ریکارڈ ہے، پیچھے سے ایک وطنپرست نے ان پر حملہ کیا اور خنجر سے ان کے سر پر ضرب لگائی جس سے خون بہہ نکلا اور انہیں پولیس ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا۔ اس مظاہرے میں دامغان کے تمام وطنپرست افراد نے شرکت کی اور اس کا اچھا اثر چھوڑا۔»[1]
پھر 22 نومبر 1978 کو ساواک کے ایک افسر نے "صوبہ سمنان کے شہر دامغان کے دیہاتیوں اور شہریوں کا قومی و وطنی مظاہرہ" کے عنوان سے ایک رپورٹ میں لکھا: «صبح 8 بجے سے 22 نومبر 1978 کو صوبہ سمنان کے دامغان شہر کے تقریباً ایک ہزار دیہاتیوں اور شہریوں نے مذکورہ شہر میں قومی و وطنی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حضرت علی (ع) اور شہنشاہ آریامہر کی تمثالوں کو ہاتھوں میں لیے ہوئے "جاوید شاہ" اور "دریغ است ایران کہ ویران شود" کے نعرے لگائے اور ان دکانوں کے شیشے توڑ دیے جن پر امام روحالله خمینی رح کی تصویر لگی تھی۔ اس کے علاوہ، کچھ روحانی اور مذہبی طبقے کے افراد فرار ہو کر محمدعلی عالمی نامی شدت پسند اور امام روحالله خمینی رح کے حامی عالم دین کے گھر میں پناہ گزیں ہوئے۔ دوپہر 1 بجے کے قریب، مظاہرین نے ایران کی بادشاہت اور آئین کی حمایت پر مشتمل ایک ٹیلیگرام مرکز کو بھیجا اور پھر منتشر ہو گئے۔»[2] ہفتہ وار اطلاعات میگزین کی رپورٹ کے مطابق «لاٹھیوں سے لیس ایک گروہ، جسے پولیس افسران کی حمایت حاصل تھی، نے کئی دکانوں اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔ وہ لوگوں کو زبردستی حکومت کے حق میں نعرے لگانے پر مجبور کر رہے تھے۔»[3]
23 نومبر 1978 کو بھی اسی طرح کے مظاہرے ہوئے جن میں "زندہ و جاوید باد سلطنت پہلوی، چو ایران نباشد تن من مباد، دریغ است کہ ایران ویران شود" کے نعرے لگائے گئے۔ نیز 24 نومبر 1978 کو دامغان میں مظاہرے ہوئے جو حکومت کے حامیوں کی دیگر مظاہرین کی طرح علاقے کے حکام اور پولیس قوتوں بالخصوص جینڈرمری کی تیاری اور حمایت سے کیے گئے اور حکومتی جاری کردہ ہدایات کے مطابق منعقد ہوئے۔[4] اطلاعات اخبار کی تحریر کے مطابق اسی دن «لاٹھیاں تھامے ایک گروہ جسے پولیس افسران کی حمایت حاصل تھی، نے دامغان میں کئی دکانوں اور گاڑیوں پر حملہ کیا اور ان کے شیشے توڑ دیے۔ دامغان میں حکومت کے حامی گروہوں نے تخریب کاری اور آگ لگائی۔ مظاہرین، جنہیں شاہرود اور دامغان کے دیہاتوں سے ان دو شہروں میں بھیجا گیا تھا، گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے کہہ رہے تھے کہ حکومت کے حق میں نعرے لگائیں ورنہ وہ ان کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیں گے۔»[5] پارس نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی کہ اس دن، حکومت کی حمایت میں کئی چھوٹے گروہوں نے کئی سڑکوں پر مارچ کیا۔[6]
دامغان کے پولیس چیف، میجر نسیم نے بھی ملک کی مرکزی پولیس انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کو ایک رپورٹ میں حکومت کے مخالف کئی علماء کی سرگرمیوں کے بارے میں لکھا، لیکن آگے لکھا کہ «اس شہر کے زیادہ تر لوگ شاہ دوست اور وطنپرست تھے اور جب بھی کوئی واعظ منبر پر شہنشاہ کے لیے دعا نہیں کرتا تھا، تو وہ اس سے وضاحت طلب کرتے تھے» پھر مزید کہا: «21 سے 24 نومبر تک، یعنی چار متواتر دنوں تک اس شہرستان میں وطنپرستوں اور شاہ دوستوں کے مظاہرے ہونے کے بعد، دکانداروں نے شہنشاہ آریامہر اور شاہی خاندان کے تمثالوں کو نصب کیا اور جھنڈے بلند کیے اور چراغاں کیا، جشن و خوشی منائی اور یہاں تک کہ لوگوں نے جماعت کی نماز پڑھنے سے بھی انکار کر دیا اور صرف بہت کم تعداد میں بوڑھے مرد اور بوڑھی خواتین مسجد میں نماز ادا کرنے آتے تھے اور لوگوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہو گیا۔»[7]
بورس اخبار نے بھی ان کے مظاہروں کو "قومی و وطنی مظاہرے" کے عنوان سے اس طرح بیان کیا: «دامغان کے دس ہزار سے زائد لوگوں نے ایک پر شکوہ مظاہرے کے دوران شہنشاہ آریامہر کی راہ میں جانثاری اور قربانی کا اعلان کرتے ہوئے اور بادشاہت اور آئین کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے قومی اور وطنی نعرے لگاتے ہوئے اس شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ مظاہرین پہلے اس شہر کے ششم بہمن چوک میں جمع ہوئے اور جھنڈا بلند کرنے کے بعد، جبکہ ان کے ہاتھوں میں مولاے متقیان حضرت علی اور شہنشاہ آریامہر کے تمثال تھے، "جاوید شاہ" اور "برقرار باد سلطنت پہلوی" کے نعروں کے ساتھ شہر کی کئی سڑکوں سے گزرے اور آخر میں ایک قرارداد جاری کی۔ اس قرارداد میں دامغان کے عوام نے شاہی حکومت اور آئین سے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔[8] بورس اخبار کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق «22 نومبر 1978 کی شام کو بھی دامغان کے لوگوں نے حکومت کی حمایت میں وسیع مظاہرے کیے جو رات ۸ بجے تک جاری رہے۔»[9]
انقلابی قوتوں کا اس قسم کے مظاہروں کے خلاف ردِعمل، سرگرم موجودگی اور پہلوی مخالف نعرے لگا کر ان کا مقابلہ کرنا تھا۔ حسین سہمی، جو 1961 میں پیدا ہونے والے دامغان کے انقلابی نوجوانوں میں سے ہیں، اپنی یادداشتوں میں کہتے ہیں: «اب لوگ نہیں ڈرتے تھے اور شاہی حکومت کی مخالفت زیادہ علنی ہو گئی تھی۔ انقلابی قوتوں کی سرگرمیوں نے بھی زیادہ سنجیدہ رنگ اختیار کر لیا تھا۔ شاہی حکومت نے بھی جو کچھ تھا، سامنے کر دیا۔ ایک دن حکومت کے حامیوں کی ایک تعداد شہر میں جمع ہوئی اور پولیس کی حمایت سے شاہ کے حق میں نعرے لگائے۔ ان کا اہم نعرہ "جاوید شاہ" تھا۔ ہم نے بھی ان کے مقابلے میں "مرگ بر شاہ، درود بر خمینی" کے نعرے لگائے۔ شاہ کے مخالفین کی زیادہ تعداد کی وجہ سے وہ جلد ہی میدان چھوڑ کر بھاگ گئے اور مزید نہیں رہے۔»[10]
محرم الحرام (2 دسمبر 1978) اور پھر تاسوعا و عاشورہ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں شاہ کے خلاف مظاہرے عام ہو گئے اور دامغان بھی تھوڑی تاخیر کے ساتھ انقلابی شہروں کی صف میں شامل ہو گیا۔ اس سے قبل دامغان میں مظاہرے زیادہ شدید نہیں تھے اور نہ ہی کوئی شہید یا زخمی ہوا تھا، لیکن گیارہویں محرم (12 دسمبر 1978) کی عزاداری کے دوران جو ایک پرانی اور روایتی رسم کے مطابق منعقد ہوئی، دامغان شہر کی انقلابی تاریخ میں ایک خاص واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے اس خونریز واقعے کی ایک یادداشت، ایک اخباری خبر اور پہلوی حکومت کے پانچ پولیس اور سیکیورٹی رپورٹس ہمارے پاس موجود ہیں جو اس دن کے واقعے کو مختلف زاویوں سے پیش کر سکتے ہیں۔
ایک پرانی روایت کے مطابق ان ایام میں آس پاس کے دیہاتوں کے لوگ شہر دامغان آتے تھے اور عزاداریوں میں شرکت کرتے تھے۔ حسین سہمی کی یادداشتوں کے مطابق سال 1978 کی گیارہویں محرم (12 دسمبر) کی خاص عزاداری میں «زیادہ تر دیہاتوں کے لوگ تقریب میں شرکت کے لیے شہر آئے۔ عزاداری کی تقریب جاری رہی، محلہ شاہ کا نخل اٹھایا گیا۔ انقلابی قوتوں نے ابتدا ہی سے انقلابی نعرے لگانا شروع کر دیے۔ جلوس کے راستے میں بہت سے لوگ جلوس میں شامل ہو گئے۔ تقریباً دو گھنٹے بعد، احتجاج کرنے والا ہجوم مقبرہ بُکَیر بن اَعْیَن [شہداء اسٹریٹ، جہاں شہر کا قبرستان بھی ہے] کے قریب پہنچ گیا۔ جیسے ہی انہوں نے نخل کو زمین پر رکھا، بہت سے پولیس اہلکار سنہری رائفلوں کے ساتھ ہجوم کے سامنے صف آرا ہو گئے۔ اچانک لوگوں کے نعروں میں گولیوں کی آوازیں گھل مل گئیں۔ اہلکاروں نے ہوا میں فائرنگ کے بعد مظاہرین کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ پہلی بار دامغان میں لوگوں کو ایسے منظر کا سامنا ہوا۔ ہجوم کچھ پیچھے ہٹ گیا اور پولیس اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمیوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اس فائرنگ میں دو افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ جلوس کے انعقاد میں کردار ادا کرنے والوں میں سے ایک علی معلم [دامغانی] تھے۔ انہوں نے بھاگتے ہوئے ہجوم کو حوصلہ دیا۔ انہوں نے اپنی کوٹ کے بٹن کھولے۔ ان کی کوٹ کے نیچے تین شاخوں والے کئی ہاتھ سے بنے ہینڈ گرینیڈ چھپے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا: "ہم تمہاری حمایت کے لیے ہیں، ڈرو مت۔"»[11]
دامغان کا گیارہویں محرم (12 دسمبر 1978) کا واقعہ ساواک اور پولیس کے اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں رہا اور انہوں نے اپنی رپورٹوں میں اس کا ذکر کیا۔ آرمی اسٹاف کے ہیڈکوارٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، جس پر تیسرے ڈویژن کے سربراہ سپہبد خواجہنوری نے دستخط کیے ہیں، اس دن «عزاداری کے جلوس شہر دامغان کی سڑکوں پر رواں دواں تھے اور 11:30 بجے جب جلوس شہر سے باہر نکل رہے تھے، حکومت کے مخالفین کی ایک تعداد، جو گرم اور سرد ہتھیاروں سے مسلح تھی، نے قومی مفادات کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور حکومت کے حامی جلوسوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل محمد خدابندهلو زخمی اور دو غیر فوجی افراد گولی لگنے سے ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ مظاہرین پولیس کی ہوا میں فائرنگ اور واٹر کینن کی مدد سے منتشر ہو گئے۔»[12]
نیشنل فرنٹ کے نیوز لیٹر نے بھی اس واقعے کو اس طرح رپورٹ کیا: «گیارہویں محرم (12 دسمبر 1978) کو جب حسینی عزاداروں کے جلوس شہر کی سڑکوں پر نکلے اور عزاداری کر رہے تھے، پولیس نے بغیر کسی وارننگ کے عوام پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔»[13]
لیکن ساواک کے افسران نے تین رپورٹوں میں دامغان کے گیارہویں محرم (12 دسمبر 1978) کے واقعے کو مزید تفصیل سے بیان کیا ہے:
پہلی رپورٹ جس کا عنوان "دامغان میں قومی مفادات کے خلاف مظاہرہ" ہے، اس میں لکھا ہے: «مورخہ 12 اور 13 دسمبر 1978 کو حاج محمدحسین زارعزاده، حسن زارعزاده، حاج محمد زارعزاده، حاج رمضان طالبی، سید مسیح شاهچراغی اور [سید محمود] ترابی اور محمود ذوالفقاری، مهدی امیدوار اور [محمد] علی معلم [دامغانی] کی قیادت میں قومی مفادات کے خلاف مظاہرے ہوئے... اس مظاہرے میں دامغان اور آس پاس کے دیہاتوں کے کچھ لوگوں نے شرکت کی اور قومی مفادات کے خلاف نعرے لگائے... دامغان میں قومی مفادات کے خلاف زیادہ تر مظاہروں کی قیادت مذکورہ بالا افراد کرتے تھے۔»[14]
دوسری رپورٹ جو سمنان سے ساواک کے تیسرے مرکزی ڈپارٹمنٹ (داخلی سلامتی) کے "آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے پہلے ڈویژن" کی "سیاسی اور مذہبی انتہاپسند جماعتوں اور گروہوں کی شاخ" کو ٹیلیگرام کے ذریعے بھیجی گئی، میں زخمیوں اور شہداء کے بارے میں اس طرح بتایا گیا ہے: «اس کے ذریعے ان افراد کے نام جو مورخہ 12 دسمبر 1978 کو دامغان میں جھڑپ میں مارے گئے یا زخمی ہوئے، خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں۔ نیز مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد دو شکاری رائفلیں برآمد ہوئیں جو پولیس ہیڈکوارٹر میں ضبط کر لی گئی ہیں۔ ہتھیاروں کی قسم، کیلیبر اور نمبر کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ ۱. احمد عبدیائی، پیشہ کاشتکار، گاؤں عبدیا، گھٹنے کی معمولی چوٹ۔ ۲. علیاصغر صباحی، 25 سال، بے روزگار، رہائشی دامغان، معمولی چوٹ۔ ۳. نصرتالله خلیلنژاد، 10 سال، پہلو اور بائیں ہاتھ سے زخمی، پیشہ ڈپلومہ، بے روزگار۔ ۴. حسن امینیان، 21 سال، طالب علم، ران سے زخمی۔ ۵. محمدرضا طاهری، والد علیاصغر، پیشہ نامعلوم، دائیں اور بائیں گھٹنے میں چھرا لگے۔ ۶. صدیقه محرابی، 19 سال، گھریلو خاتون، بائیں پہلو میں چھرا لگا۔ ۷. بهمن کوهستانی، 17 سال، طالب علم، کندھے میں چھرا لگا۔ ۸. محمد خدابندهلو، پیشہ پولیس، کان میں چھرا لگا۔ ۹. محمد ذوالفقاری، والد علیاکبر آهنگر، سر اور ہاتھ میں چھرا لگا۔ ۱۰. احمد افتری [اختری]، والد حبیبالله، فیکٹری مزدور، فوت شدہ۔ چار غیر ملکی ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ کلہاڑی جیسے کاٹنے والے آلے سے مارا گیا۔ ۱۱. مهدی، کنیت نامعلوم، رہائشی مشہد، فوت شدہ۔ ۱۲. پرویز کُردزاده، والد اسماعیل، پیشہ نامعلوم، اینٹ سے سر پر چوٹ آئی۔»[15]
تیسری رپورٹ، جو اسلامی انقلاب کے دستاویزی مرکز کے آرکائیو میں محفوظ ہے، اس واقعے کو مختلف اور مزید تفصیلات کے ساتھ بیان کرتی ہے: «12 دسمبر 1978 کو صوبہ سمنان کے شہر دامغان کے آس پاس کے دیہاتوں کے تقریباً 400 افراد معمول کے مطابق حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مذکورہ شہر میں جمع ہوئے۔ اس کے بعد اس گروہ نے سیدحسن شاهچراغی اور سیدمحمود ترابی نامی دو شدت پسندوں اور امام روحالله خمینی کے حامی علماء کے اشتعال دلانے پر قومی مفادات کے خلاف نقصان دہ نعرے لگاتے ہوئے شہر کے قبرستان کی طرف چلے گئے اور اس جگہ شاہ دوست اور وطنپرست دیہاتیوں کا سامنا ہوا اور ان دونوں گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں مخالفین نے دو شاہ دوست دیہاتیوں کو گولی مار کر ہلاک اور دس کو زخمی کر دیا۔ پولیس کی مداخلت اور ہوا میں چند گولیاں چلانے سے دونوں گروہوں کے افراد منتشر ہو گئے اور اس جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوئے»۔[16]
دامغان شہر کے گیارہویں محرم (12 دسمبر 1978) کے شہداء کے بارے میں مذکورہ بالا رپورٹوں میں درست اور دقیق معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں، لیکن کتاب "فرهنگ اعلام شهدا" سے رجوع کرنے سے دو شہداء کی حیثیت کچھ واضح ہوتی ہے۔ پہلے احمد اختری ہیں جو «1960 میں دامغان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد حبیبالله، دکان دار تھے اور والدہ کا نام سکینہ تھا۔ وہ چوتھی جماعت کے طالب علم تھے۔ 21 دسمبر 1978 کو اپنے آبائی شہر میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ ان کی میت کو اسی شہرستان کے شہداء کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔»[17] ان کے بارے میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ اختری 12 دسمبر کو زخمی ہوئے اور 21 دسمبر کو شہید ہوئے۔ دوسرے شہید حسین امینیان ہیں، جن کے بارے میں شہید فاؤنڈیشن کی فائل میں موجود معلومات کے مطابق ان کا مختصر نام "حسین" ہے، جبکہ ساواک کی دستاویزات میں انہیں "حسن" کے نام سے ذکر کیا گیا ہے۔ «1957 میں شہرستان دامغان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سیفالله کسان تھے اور والدہ کا نام عذرا تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ وہ بھی کسان تھے۔ 12 دسمبر 1978 کو اپنے آبائی شہر میں شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ ان کی میت کو اسی شہرستان کے شہداء کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔»[18]
[1] . سیر مبارزات یاران امام خمینی در آینه اسناد به روایت ساواک، ج14(16 آبان 1357 ـ 3 آذر 1357)، تدوین: مؤسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی، تهران، مؤسسه تنظیم و نشر آثار امام خمینی، چ دوم، 1399، ص440.
[2] . همان، ص471و472؛ انقلاب اسلامی به روایت اسناد ساواک، ج17(1 تا 10 آذر 1357)، تهران، مرکز بررسی اسناد تاریخی وزارت اطلاعات، 1384، ص30.
[3] . اطلاعات هفتگی، ش 1920، 22 دی 1357، ص4 و11.
[4] . انقلاب اسلامی به روایت اسناد ساواک اسناد ساواک، ج14( 1 تا 10 آبان 1357)، تهران، مرکز بررسی اسناد تاریخی وزارت اطلاعات، 1383، ص125.
[5] . روزنامه اطلاعات، ش 15753، 16دی 1357، ص4.
[6] . بولتن خبرگزاری پارس، ش 250، 4 آذر 1357، ص17.
[7] . آرشیو مرکز اسناد انقلاب اسلامی، اسناد طبقهبندی نشده، به نقل از کتاب انقلاب اسلامی در استان سمنان به روایت اسناد، دفتر چهارم: از آذر تا بهمن 1357، به کوشش مرتضی حاجیان نژاد، قم، انتشارات زمزم هدایت، 1396، ص51.
[8] . روزنامه بورس، ش 4193، 5 آذر 1357، ص16.
[9] . همانجا.
[10] . سهمی، حسین، ساعت 5 بود (خاطرات)، به کوشش حسینعلی احسانی، تهران، سوره مهر، 1399، ص34و35.
[11] . همان، ص35 و36 .
[12] . انقلاب اسلامی به روایت اسناد ساواک اسناد ساواک، ج20 (21 تا 25 آذر 1357)، تهران، مرکز بررسی اسناد تاریخی وزارت اطلاعات، 1385، ص9.
[13] . خبرنامه جبهه ملی، ش 39، 22 آذر1357، ص2.
[14] . انقلاب اسلامی به روایت اسناد ساواک اسناد ساواک، ج20 (21 تا 25 آذر 1357)، تهران، مرکز بررسی اسناد تاریخی وزارت اطلاعات، 1385، ص56.
[15] . همان، ص 57.
[16] . آرشیو مرکز اسناد انقلاب اسلامی، شماره بازیابی سند 00861156، به نقل از کتاب روزشمار انقلاب اسلامی در استان سمنان، به کوشش مرتضی حاجیان نژاد، دفتر سوم: وقایع مربوط به آذر و دی و بهمن 1357، قم، انتشارات زمزم هدایت، 1396، ص82 و83.
[17] . فرهنگ اعلام شهدا: استان سمنان، تنظیم دفتر پژوهشهای فرهنگی بنیاد شهید و امور ایثارگران، تهران، 1392، ص11.
[18]. همان، ص27.
صارفین کی تعداد: 4
گذشتہ مطالب
سب سے زیادہ دیکھے جانے والے
محمد ہادی اردبیلی کی یادداشتوں سے ایک اقتباس
کچھ مومن اور انقلابی نوجوان تماشائیوں کے روپ میں امجدیہ اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گئے۔ ہم بھی پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے کچھ مذہبی طلبہ کے ساتھ وہاں گئے اور اسٹینڈز پر بیٹھ گئے۔ مقابلہ شروع ہوا اور اللہ کی مدد سے ایرانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی ٹیم کو دو-ایک سے شکست دے دی۔"1987 میں حج کا خونی واقعہ"
دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیںساواکی افراد کے ساتھ سفر!
اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!
کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح
دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔
