دفاع مقدس میں کمانڈروں اور عام مجاہدین کی روایات کا موازنہ

محمدمهدی بهداروند

ترجمہ: یوشع ظفر حیاتی

2026-9-2


مقدمہ 

دفاع مقدس کا تجربہ صرف سرکاری اعداد و شمار اور رپورٹس کے ذریعے قابلِ فہم نہیں ہے۔ جو چیز جنگ سے باقی رہ جاتی ہے، وہ اُن انسانوں کی روایت ہے جو میدانِ جنگ میں موجود تھے۔ یہ روایتیں فرد کے مقام، ذمہ داری اور تجربے کے لحاظ سے مختلف صورتیں اختیار کر لیتی ہیں۔ کمانڈر، جو آپریشنز کی مدیریت اور کلی فیصلہ سازی کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں، اور عام مجاہدین، جنہوں نے عملیاتی کردار اور خطِ مقدم میں براہِ راست موجودگی کا تجربہ حاصل کیا ہے، روایت کرنے والے دو اہم گروہ ہیں۔

ان دو قسم کی روایتوں کا جائزہ اور موازنہ، نہ صرف تاریخی دستاویز فراہم کرتا ہے بلکہ جنگ کے ادراکی، نفسیاتی اور سماجی فرق، انسانی اور ثقافتی کرداروں کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کی تربیت کو بھی سمجھنے میں ممد و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ تحریر چار بنیادی محوروں، انسانی، اسٹریٹجک، تربیتی اور تعلیمی پہلوؤں، پر مرکوز ہو کر کمانڈروں اور عام رزمندوں کی روایات کے فرق اور ان کے اثرات کا تجزیہ کرتی ہے۔


۱. روایتوں کی نوعیت اور بنیادی فرق

۱.۱. کمانڈروں کی روایت: فیصلہ سازی اور اسٹریٹجک تجزیہ

کمانڈروں کی روایت بنیادی طور پر فیصلہ سازی، وسائل کے انتظام اور جنگی حالات کے تجزیات پر مرکوز ہوتی ہے۔ ان روایات میں آپریشنز کی رپورٹنگ، ٹیکٹیکل منصوبہ بندی، لاجسٹک چیلنجز اور اعلیٰ کمانڈ کی سطح کے ساتھ ہماہنگی شامل ہیں۔ کمانڈر عموماً جنگ کی کلی تصویر دیکھتے ہیں اور اپنے تجربے، صورتحال اور موجودہ معلومات کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔

کمانڈروں کی روایت کی اہم خصوصیات:

  • حکمت عملی اور ٹیکٹیکس پر توجہ: آپریشنز کی منصوبہ بندی، حملوں کے اوقات اور بحرانی حالات میں فیصلہ سازی کی وضاحت۔

  • کثیرالسطوح تجزیہ: فوجی فیصلوں کے سیاسی، سماجی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ۔

  • انتظامی نقطہ نظر: افواج کے ساتھ تعامل، فرائض کی تقسیم، اور انسانی وسائل اور آلات کا انتظام۔

  • ذاتی تجربے سے بالاتر: کمانڈر ذاتی تجربے کے علاوہ اجتماعی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں، اور ان کی روایت پوری تنظیم کے نقطہ نظر کی عکاس ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، بریگیڈ یا ڈویژن کمانڈروں کی یادداشتوں پر مشتمل کتابیں، آپریشنز کی پیچیدگیوں، لمحاتی فیصلہ سازی اور عملی نتائج کے تجزیے کے ساتھ جنگ کی ایک وسیع اور منظم تصویر پیش کرتی ہیں۔ اس قسم کی روایات محققین، فوجی تجزیہ کاروں اور نئی نسل کو جنگ کے کلی پہلوؤں اور فیصلوں کے اسٹریٹجک اثرات کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔


۱.۲. عام مجاہدین کی روایت: انسانی تجربہ اور روزمرہ کی زندگی

عام مجاہدین کی روایت، کمانڈروں کے برعکس، زیادہ تر جنگی تجربے کے ذاتی اور محسوس پہلوؤں پر مرکوز ہوتی ہے۔ ان روایات میں جذبات، مشکلات، یادوں کے جھروکے، چھوٹی چھوٹی بہادریاں اور مجاہدین کے درمیان انسانی برتاؤ شامل ہیں۔

اس قسم کی روایت کی اہم خصوصیات:

  • روزمرہ اور انسانی زندگی پر توجہ: محاذ کی سختیاں، راتیں گزارنا، حوصلہ برقرار رکھنے کی کوششیں اور مجاہدین کے درمیان دوستانہ تعلقات کی تشریح۔

  • جذباتی روایت: خوف، گھر والوں کی یاد، چھوٹی خوشیاں اور وقتی ہم دردیوں کا اظہار۔

  • براہِ راست تجربہ: میدانِ جنگ میں موجودگی، خطرے کا سامنا، زندہ رہنے اور ساتھیوں کی حفاظت کی کوشش۔

  • انفرادی نقطہ نظر: یہ روایات اکثر ذاتی تجربے تک محدود ہوتی ہیں اور کلی تجزیے یا اسٹریٹجک نتائج پر کم توجہ دیتی ہیں۔

مثال کے طور پر، کتابیں جیسے "دا" یا "پایی که جا ماند" جنگ کی انسانی اور محسوس تصویر پیش کرتی ہیں جو نوجوان یا طالب علم قاری کو جنگ کے جذباتی اور اخلاقی تجربے سے قریب کرتی ہیں۔ اس قسم کی روایات انسانی، اخلاقی اور روحانی اقدار کی منتقلی کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہیں اور نئی نسل میں ہم دردی اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرتی ہیں۔


۲. انسانی اور نفسیاتی پہلوؤں کا موازنہ

۲.۱. کمانڈر: دباؤ میں فیصلہ سازی اور اجتماعی ذمہ داری

جنگ کے حالات میں کمانڈروں کو متعدد نفسیاتی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔ ان کے فیصلے نہ صرف ان کی اپنی جان بلکہ بڑی تعداد میں مجاہدین کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے یا بچاتے ہیں۔ کمانڈروں کی روایت ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح اجتماعی ذمہ داری کا دباؤ ان کی کارکردگی اور فیصلہ سازی پر اثرانداز ہوتا ہے اور اس کے لیے توجہ، ضبطِ نفس اور اضطراب کے انتظام میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • نفسیاتی تجزیہ: کمانڈروں میں دباؤ برداشت کرنے، خطرے کا اندازہ لگانے اور پیچیدہ حالات میں بہترین آپشن کا انتخاب کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

  • اخلاقی نتیجہ: انسانی جانوں کے ذمہ دار کمانڈروں کو زندگی کی قدر، ذمہ داری اور کام کے ضمیر کا عملی تجربہ دیتا ہے۔

۲.۲. عام مجاہدین: خطرے کا براہِ راست تجربہ اور یکجہتی

عام مجاہدین فرنٹ لائن میں براہِ راست خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کی روایت میں خوف، امید، دوستی، یکجہتی اور حتیٰ کہ بحرانی حالات میں مزاح شامل ہے۔ یہ تجربات اخلاقی اقدار، ہم دردی اور اجتماعی جذبے کی تشکیل پر نمایاں اثر ڈالتے ہیں۔

  • اقدار کی عملی تعلیم: ساتھیوں میں بہادری، قربانی اور ایثار کو دیکھنا آنے والی نسلوں کے لیے سماجی اور اخلاقی رویے کا نمونہ فراہم کرتا ہے۔

  • نفسیاتی اثر: موت اور خطرے کا براہِ راست سامنا رزمندوں میں بردباری، صبر اور تحمل کو تقویت دیتا ہے۔

۲.۳. کلیدی فرق

خصوصیت کمانڈر عام رزمندہ
روایت کا مرکز فیصلہ سازی اور اسٹریٹجک تجزیہ انسانی اور روزمرہ کا تجربہ
نقطہ نظر اجتماعی اور کلی انفرادی اور میدانِ جنگ تک محدود
اسلوبِ روایت تجزیاتی، انتظامی جذباتی، داستانی اور انسانی
تعلیمی پیغام بحران کا انتظام، حکمت عملی، قیادت ہم دردی، اخلاق، بردباری، انسانی اقدار

۳. تعلیمی اور ثقافتی پہلو

۳.۱. اقدار کی تعلیم اور شناخت سازی

کمانڈروں کی روایت نئی نسل کو فیصلہ سازی، انتظام اور پیچیدہ حالات کے تجزیے کی مہارتیں سکھاتی ہے۔ اس کے برعکس، عام رزمندوں کی روایت انسانی، اخلاقی اور روحانی اقدار کو تقویت دیتی ہے۔ تعلیمی پروگراموں میں ان دو قسم کی روایتوں کا امتزاج نہ صرف تنقیدی سوچ اور اسٹریٹجک تجزیے کو فروغ دیتا ہے بلکہ نئی نسل میں ہم دردی، ذمہ داری اور قومی شناخت بھی پیدا کرتا ہے۔

۳.۲. نقش سازی اور رویے کی تشکیل

نئی نسل کمانڈروں کی روایت کا مطالعہ کرکے سیکھتی ہے کہ کس طرح سخت اور ذمہ دارانہ فیصلے کیے جائیں؛ جبکہ عام مجاہدین کی روایت کا مطالعہ کرکے سیکھتی ہے کہ کس طرح مشکل حالات میں اقدار اور یکجہتی کا دامن تھامے رکھا جائے۔ یہ دوہری تعلیم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سیکھنا محض نظری نہ رہے بلکہ نئی نسل کے عملی رویے اور انتخاب میں جھلکے۔

۳.۳. بین الضابطہ استعمالات

  • تاریخ میں: کمانڈروں کی روایت جنگ کی حکمت عملی اور روند کے تجزیے کے لیے؛ مجاہدین کی روایت جنگ کے انسانی اور سماجی تجربے کی بازخوانی کے لیے۔

  • نفسیات میں: بردباری، نفسیاتی دباؤ کے انتظام اور شخصیت کی نشوونما کا تجزیہ۔

  • سماجی علوم میں: گروہی کردار اور ساتھیوں کے اجتماعی رویے کی تشکیل میں کردار کا جائزہ۔

  • ادب اور فن میں: کہانی، ڈرامہ نگاری اور دستاویزی فلم کے لیے الہام۔


۴. چیلنجز اور حدود

۴.۱. زبان اور اسلوبِ روایت

کمانڈروں کی زبان اکثر تخصصی اور فوجی ہوتی ہے، جسے طلباء اور نئی نسل کے لیے وضاحت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے برعکس، عام رمجاہدین کی روایت علمی تحقیق کے لیے سطحی اور کم تجزیاتی ہو سکتی ہے اور اسے دیگر ذرائع سے مکمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

۴.۲. جانبداری اور رجحان

بعض کمانڈروں یا رزمندوں کی یادداشتیں، پروپیگنڈے کے پہلو یا راوی کے عقیدتی نقطہ نظر کی وجہ سے حقائق کو یک جہتی سے پیش کرتی ہیں۔ محققین اور نئی نسل کو ان ذرائع کو تنقیدی نظر سے دیکھنا چاہیے۔

۴.۳. رسائی اور وسائل کا منتشر ہونا

یادداشتیں، خواہ کمانڈروں کی ہوں یا عام مجاہدین کی، بکھری ہوئی شکل میں شائع ہوئی ہیں اور ابھی تک ان میں سے اکثر عوام کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ڈیجیٹل آرکائیو اور جامع ڈیٹا بیس کا قیام ضروری ہے۔


۵. خلاصہ اور نتائج

کمانڈروں اور عام رزمندوں کی روایات کا موازنہ ظاہر کرتا ہے کہ:

  • کمانڈر کلی نقطہ نظر، اسٹریٹجک تجزیہ اور بحران کے انتظام کی مہارت فراہم کرتے ہیں۔

  • عام مجاہدین جنگ کا انسانی، اخلاقی اور سماجی تجربہ نئی نسل تک منتقل کرتے ہیں۔

  • ان دو اقسام کی روایات کا امتزاج جامع تعلیم، نئی نسل کو تجزیاتی، اخلاقی اور سماجی مہارتوں سے آراستہ کرنے اور قومی شناخت کی تشکیل کا موقع فراہم کرتا ہے۔

موجودہ چیلنجز جیسے زبان، اسلوبِ روایت اور محدود رسائی کو بازنویسی، تعلیمی ورکشاپس کے انعقاد، ڈیجیٹل آرکائیو کی تنظیم اور بین الضابطہ تجزیے کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

نئی نسل ان ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے جنگ کے عملی اور انسانی تجربے تک رسائی حاصل کر سکتی ہے اور ساتھ ہی تجزیہ، فیصلہ سازی اور تنقیدی سوچ کی مہارتیں بھی فروغ دے سکتی ہے۔ یہ راستہ حقیقی تاریخ اور آنے والوں کے لیے عملی تعلیم کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتا ہے اور دفاع مقدس کی یادداشتوں کو ایک محض رپورٹ سے زندہ ذریعہ میں تبدیل کر دیتا ہے جو شناخت سازی اور اقدار کی منتقلی کے لیے کارآمد ہے۔



 
صارفین کی تعداد: 32


آپ کا پیغام

 
نام:
ای میل:
پیغام:
سیکورٹی تصویر (3 + 7) :
 

محمد ہادی اردبیلی کی یادداشتوں سے ایک اقتباس

کچھ مومن اور انقلابی نوجوان تماشائیوں کے روپ میں امجدیہ اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گئے۔ ہم بھی پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے کچھ مذہبی طلبہ کے ساتھ وہاں گئے اور اسٹینڈز پر بیٹھ گئے۔ مقابلہ شروع ہوا اور اللہ کی مدد سے ایرانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی ٹیم کو دو-ایک سے شکست دے دی۔
حجت الاسلام والمسلمین جناب سید محمد جواد ہاشمی کی ڈائری سے

"1987 میں حج کا خونی واقعہ"

دراصل مسعود کو خواب میں دیکھا، مجھے سے کہنے لگا: "ماں آج مکہ میں اس طرح کا خونی واقعہ پیش آیا ہے۔ کئی ایرانی شہید اور کئی زخمی ہوے ہین۔ آقا پیشوائی بھی مرتے مرتے بچے ہیں

ساواکی افراد کے ساتھ سفر!

اگلے دن صبح دوبارہ پیغام آیا کہ ہمارے باہر جانے کی رضایت دیدی گئی ہے اور میں پاسپورٹ حاصل کرنے کیلئے اقدام کرسکتا ہوں۔ اس وقت مجھے وہاں پر پتہ چلا کہ میں تو ۱۹۶۳ کے بعد سے ممنوع الخروج تھا۔

شدت پسند علماء کا فوج سے رویہ!

کسی ایسے شخص کے حکم کے منتظر ہیں جس کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم تھا کون اور کہاں ہے ، اور اسکے ایک حکم پر پوری بٹالین کا قتل عام ہونا تھا۔ پوری بیرک نامعلوم اور غیر فوجی عناصر کے ہاتھوں میں تھی جن کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آرڈر لے رہے ہیں۔
یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام

مدافعین حرم،دفاع مقدس کے سپاہیوں کی طرح

دفاع مقدس سے متعلق یادوں بھری رات کا ۲۹۸ واں پروگرام، مزاحمتی ادب و ثقافت کے تحقیقاتی مرکز کی کوششوں سے، جمعرات کی شام، ۲۷ دسمبر ۲۰۱۸ء کو آرٹ شعبے کے سورہ ہال میں منعقد ہوا ۔ اگلا پروگرام ۲۴ جنوری کو منعقد ہوگا۔